ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو سکتی ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک شدید کم دباؤ موجود ہے، ڈیپ ڈیپریشن سائیکلون بننے سے پہلے کا ایک مرحلہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ 20 یا 21 ستمبر تک یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیرِ اثر آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں، یہ سسٹم بارش کا سبب بنے گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں