ملک کے کن اضلاع میں بارش کا امکان ہے؟ اہم پیشگوئی کردی گئی

لاہور(پی این آئی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آجوقفے وقفے سے ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم گرم ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق مغربی ہوائیں آج پنجاب کا رخ کریں گی، آج وقفے وقفے سے شہر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں