اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کالام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔پنجاب کے علاقے حافظ آباد 8 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین 5 ملی میٹر، لاہور 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 7 ملی میٹر اور خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں