ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردوانوح میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔چترال، دیر، سوات، کوہستان اور ڈی آئی خان میں ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور قلات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ژوب میں 36 اور زیارت میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ سبی میں درجہ حرارت 43، تربت میں 45، نوکنڈی میں 39، چمن میں 35، گوادر میں 35 اور جیوانی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مون سون بارشوں، دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح کے بارے میں اعداد و شمار جاری کردیے گئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے سندھ چناب راوی ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close