کراچی سمیت سندھ کے چند مقامات پر 3 سے 4 ستمبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو سکتی ہیں، مغربی لہر آج سے ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔تھرپاکر، مٹھی، ٹھٹہ، بدین سمیت دیگر چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان جبکہ رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں