خوفناک سمندری طوفان کراچی سے کتنے فاصلے پر ہے؟ محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری

کراچی(پی این آئی) سمندری طوفان اسنیٰ سے متعلق محکمہ موسمیات نے پانچواں الرٹ جاری کردیا ہے۔

کراچی میں سمندری طوفان اسنیٰ سے متعلق محکمہ موسمیات نے پانچواں الرٹ جاری کیا، محکمہ موسمیات کے جاری کئے گئےالرٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان کراچی سے 120 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے، اسنیٰ کراچی کے جنوب مشرق میں 170 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، اس وقت اس کے زیر اثر شہر میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نےکا کہنا ہےکہ کراچی میں بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا، رات میں تیز اسپیل متوقع ہے، اس سمندری طوفان کی سمت بلوچستان، عمان کی جانب ہے، کراچی سے تقریبا 100 کلومیٹر کےفاصلے سے عمان کی جانب جائے گابارشیں اسی سسٹم کے زیر اثر ہو رہی ہیں، سی ویو دو دریا کے مقام پر ہوا کے تیز جھکڑ شروع ہوگئے ہیں،پولیس کی نفری سی ویو دو دریا پر گشت کر رہی ہے،سمندر کے قریب کسی کو جانے نہیں دیا جارہا۔

کمشنرکراچی نےماہی گیروں اورعام شہریوں کی سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی،تیراکی،نہانے، غوطہ خوری اور سیر کرنے پر 31 اگست 2024 تک مکمل پابندی ہوگی،پی ایم ڈی نےکہا کہ 30 اگست سےیکم ستمبر کے دوران حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں بھی وقفے وقفے سےشدید آندھی، موسلادھار، شدید طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close