محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے متعلق ہلچل مچانے والی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔

 

سندھ، بلو چستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش ہونے کی بھی متوقع ہے۔

 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ژوب، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، موسی ٰ خیل، بارکھان، مستونگ، خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، بارکھان،کوہلو، بو لان، جھل مگسی، پنجگور اور مکران میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں شدید آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور نوشہروفیروز میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close