آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں اور کتنی بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی )آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ۔مون سون بارشوں کا سپیل 31 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے ،راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 50 فیصد تک ہے،بھاکڑا ڈیم 57 فیصد پونگ 60 اور تھین ڈیم میں پانی کی سطح 30 فیصد تک ہے،ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ہل ٹورنٹس میں سیلابی وارننگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے او رمقامی انتظامیہ الرٹ ہیں۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 74 فیصد ،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔عوام الناس سے التماس ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close