محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 31 اگست کے دوران شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔

 

ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال،اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

 

جمعرات کے روز سندھ ، شمال مشر قی/ جنوبی بلو چستان میں بیشتر مقامات جبکہ پنجاب ،اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران زیریں سندھ، شمال مشر قی/ جنوبی بلو چستان ، شمال مشرقی/وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ہ اور کشمیرمیں تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close