شہری ہوجائیں تیار۔۔محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے،بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک شہری جاں بحق ،5 زخمی جبکہ 45 جانور ہلاک ہوگئے ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران خانیوال میں 48 ملی میٹر ،چکوال میں 45 ،بہاولپور میں 30، کوٹ ادو میں 42، ساہیوال میں 33 اور بہاولنگر میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور ،ملتان، جہلم ، قصور، بھکر، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سرگودھا اور حافظ آباد میں بھی موسلا دھار بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ترجمان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے اور مون سون بارشوں کا یہ سپیل 31 اگست تک جاری رہنے کی پیشنگوئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،موسلا دھار بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن و فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام دریاں اور ندی نالوں میں پانی کا بہا ئو معمول کی سطح پر ہے،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ 31 اگست تک ڈیرہ غازی خان و راجن پور رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے ۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ مسلسل جاری ہے۔ڈی جی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شہری جاں بحق اور5 زخمی جبکہ 45 جانور ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close