خوفناک بارشوں کی پیشنگوئی کردی گئی

کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں متوقع بارشوں سے صورتحال خوف ناک حد تک خراب ہو نے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مون سون میں ہلکی اورتیز بارشوں سے شہر پہلے ہی کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہو ئے ہیں۔مرکزی شاہراہیں ہوں یا اندرونی سڑکیں سب تباہ حال ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلا ت کاسامنا ہے، مزید بارشوں سے شہر مزید تباہی کا منظر پیش کرے گا۔

کراچی کی مرکزی سڑکوں اور اندرونی گلیوں میں حالیہ دنوں میں مرمتی کام اورازسر نو تعمیر ہو نے والی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیکن بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے سڑکوں کی بحالی کا کوئی کام نہیں ہو سکا۔

یونیورسٹی روڈ، شاہراہ پاکستان، نیو ایم اے جناح روڈ، کورنگی ایکسپریس وے، کورنگی روڈ سمیت دیگر اہم سڑکوں پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں، کراچی کے شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔

شہر مکمل طور کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے لیکن اس کی بہتری کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں، گلی محلوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں سڑک نام کی چیز مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے جس سے صورتحال خراب ہورہی ہے، بعض علاقوں میں صورتحال اتنی خراب ہے کہ وہ گاوں دیہات سے بھی بدتر منظر پیش کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close