لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
جبکہ سندھ ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اورگردونواح میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران جنوب مشرقی زیریں سندھ میں کہیں کہیں طوفانی بارش اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان جبکہ دوپہر یا شام میں گرج چمک کےساتھ چند مقامات پرہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔کراچی میں آٹھواں مون سون اسپیل کراچی میں برسنے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ۔ ہوا کا کم دباو مغربی بنگال کے قریب تشکیل پا چکا ہے ۔ 27 سے 28 اگست کے دوران تیز بارشوں کا امکان ہے۔کراچی میں محکمہ بلدیات، کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی، پانی کی نکاسی کے لئے 1288 کنٹومنٹ بورڈ ملازمین ڈیوٹی دینگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں