رواں ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی): محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا موسم مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران مطلع جزوی ابر آلود، رات اور صبح میں بوندا باندی متوقع ہے جب کہ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ آج جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close