محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشنگوئی کردی

لاہور (پی این آئی) آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کے مطابق

 

 

سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، قصور،لاہور، شیخو پورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب،بھکر، لیہ ، ملتان اورڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لاہور ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں چند مقامات پرد رمیانی سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close