اسلام آباد (پی این آئی)قومی ہنگامی امدادی ادارے نے آئندہ ہفتے خیبرپختونخوا میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں اور پنجاب میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔
پانی کے بہا ئوہمیں اضافے سے خیبرپختونخوا کے ایبٹ آباد ، پارا چنار، چار باغ، چارسدہ، چترال ، دیر ، ہری پور، ہزارہ ، مالاکنڈ ، مانسہرہ، مردان ، پشاور اور صوابی کے اضلاع میں سیلاب آسکتا ہے۔بارش کی وجہ سے مقامی ندی نالوں ، دریائوں اور نہروں میں پانی کے بہا ئومیں اضافہ ہوسکتا ہے اور دریائے کابل اوراس کی معاون نہروں میں نچلے سے درمیانے بہا ئو کی توقع ہے ۔خطہ پوٹھوہار اور پنجاب میں بہاولپور، ڈی جی خان ، ملتان، رحیم یارخان، لیہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد، جہلم ، لاہور، نارووال اورسیالکوٹ کے اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو سیلاب اور شدید موسم کے ممکنہ اثرات کم کرنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیا رکرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں