کراچی والے بارش کے لیے ہو جائیں تیار

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے کئی علاقوں میں آج شام یا رات میں بارش ہوسکتی ہے جہاں آج شام یا رات میں جیکب آباد، دادو، جامشورو اور کرا چی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں کہیں کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ جڑواں شہروں میں علی الصبح تیز بارش ہوئی، ضلع خوشاب میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

دوسری جانب لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو، لکشمی چوک، مال روڈ، باغبان پورہ، دھرم پورہ، گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن میں بھی بادل برسے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close