اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کشمیر ، با لا ئی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، گلگت
بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش
(ملی میٹر): پنجاب: جہلم 42، اسلام آباد (سید پور 35، زیرو پوائنٹ 28، ایئرپورٹ 24، گولڑہ 18، بوکرا 01)، راولپنڈی (شمس آباد 35، چکلالہ 15، کچہری 07)، لاہور (ایئرپورٹ 18، سٹی 03)، مری 15، سیالکوٹ ( سٹی 14، ایئرپورٹ 05)، گجرات، حافظ آباد 07، نارووال 03، اوکاڑہ،شیخوپورہ 01،خیبرپختونخوا: مالم جبہ 28، کاکول 15، بنوں 10، دیر 08، باچا خان ایئرپورٹ 05، پٹن، سیدو شریف 03، پاراچنار 02،کشمیر: راولاکوٹ 15، گڑھی دوپٹہ 07، کوٹلی، مظفرآباد سٹی 02،بلوچستان: لسبیلہ 03،بارکھان 02، قلات 01،گلگت بلتستان: بگروٹ، استور 02 اور گلگت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44 ، دالبندین 42 اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں