گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آج رات چاروں صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کےمطابق کشمیر،بالائی پنجاب، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہارمیں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ، منگل کو ملک میں سب سے زیادہ گرمی تو نوکنڈی میں پڑی ہے۔ اسلام آباد اور گلگت میں درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے لاہور اور کوئٹہ میں درجہ حرارت پینتیس ، کراچی میں تینتیس اور پشاور میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close