محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، شمال

 

مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):

 

 

پنجاب: نارووال 20،لاہور(سٹی 23، ایئر پورٹ 10)، سندھ: دادو10، بدین 05، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد 04، مٹھی، موہنجو دہڑو03، خیر پور، ٹنڈو جام، روہڑی 02،کراچی(نارتھ کراچی ، گلشن معمار ، کیماڑی 01)، سکھر، حیدر آباد (ایئر پورٹ) 01، بلوچستان: پنجگور 09، لسبیلہ 08، اورماڑہ 06، خضدار04، کوئٹہ(سمنگلی 01)، گلگت بلتستان :بگروٹ 06 ، اسکردو 01 ، خیبر پختونخوا: کالام 04 اورپاراچنار میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 43 ، چلاس 41 اور دالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close