بارشوں کا سلسلہ اگلے کتنے روز تک جاری رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا اسپیل جاری ہے اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جبکہ دن بھر بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی اور موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close