کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے؟ شدید سیلابی صورتحال کا خدشہ

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

 

 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ ، ناروال، موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلابی ریلے متوقع، مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتے ہیں ، جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان ، بہاولپور اور ملتان میں بھی بارشیں اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے ۔ترجمان نے کہاکہ ڈی جی خان اور راجن پور میں

 

ہل ٹورینٹ کا خطرہ ہو سکتا ہے،بلوچستان کے علاقوں قلات، زریات ، ژوب ، کوئٹہ میں موسلادھار بارشوں اور ہل ٹورینٹ کا خدشہ ہے ،سندھ میں نواب شاہ اور سکھر میں چند مقامات پر اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہری موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں،مون سون الرٹس کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹس ایپ ڈان لوڈ کریں ، اربن فلڈنگ کے اثرات سے بچنے کے لیے نشیبی علاقوں کے رہائشی چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے واٹر پروف بنائیں ،برساتی پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے خصوصی

 

 

اقدامات کئے جائیں، گٹر اور نکاسی آب کے نظام کو مثر بنائیں، کسی بھی کمزور انفرااسٹرکچر کو محفوظ کر لیں جو تیز ہواں اور تیز بارش سے نقصان کا باعث بن سکتا ہے، سیلابی پانی میں چلنے، تیرنے یا گاڑی چلانے سے گریز کریں ، سیلابی علاقوں سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں، کھلے مین ہولز اور رکاوٹوں سے آگاہ رہیں، این ڈی ایم اے تیز بارش کے دوران شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے برقی آلات کو ان پلگ کریں، گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو مت چھوئیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں