کن کن شہروں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری؟

پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 50، راولپنڈی میں 39، ساہیوال میں 79، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں77، سیالکوٹ میں41، گوجرانوالا میں 50، فیصل آباد میں 57 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ ملتان میں 37، خانیوال میں67، رحیم یار خان میں 79، ڈیرہ غازی خان میں 57، بہاولپور میں 26، بھکر میں 14، جہلم میں 12، جوہرآباد میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ہیں جبکہ دریائے سندھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے چناب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جہاں پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close