بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

کراچی (پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جمعہ سے 20 اگست تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سبب بننے والا ہوا کا کم دبا جنوب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، جمعہ کی شام سے بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی علاقوں میں مون سون کی مضبوط ہوائیں داخل ہونے کی توقع ہے۔ مون سون ہواوں کے باعث بلوچستان میں جمعہسے 19 اگست کے دوران تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ سے 20 اگست کے دوران کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

جمعہ سے 20 اگست کے دوران اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ 16 سے 20 اگست کے دوران خیبر پختونخوا میں بھی گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ وقفے وقفے سے بادل برس سکتے ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جمعہسے 18 اگست کے دوران سندھ میں سکھر، شکار پور، کشمور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں چند مقامات پر تیز ہواں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close