بارشوں کا نیا سلسلہ سر پر آ گیا؟ تیاری پکڑ لیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج سے سندھ میں داخل ہوگا، ملک میں مون سون کا اسپیل 25 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اگست تک کراچی، گھوٹکی، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔دوسری جانب گوجرانوالا، حافظ آباد اور چنیوٹ میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے تحت این ڈی ایم اے نے پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ اداروں کو مون سون کے نئے اسپیل کے دوران ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 25 اگست تک مون سون کے متوقع شدید اسپیل کی ڈیش بورڈ سے خود نگرانی کر رہے ہیں، ہنگامی صورتحال میں لوگوں کے انخلا، نکاسی آب کی تیاری یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close