اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی /جنوبی
بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبرپختونخو، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ
بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سیدپور64، گولڑہ 28، سٹی 09، ائیرپورٹ 04، بوکرہ01)، جہلم 42، منگلہ 27، نارووال 23، گوجرانوالہ 20، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 19، سٹی 06)، اٹک 18، اوکاڑہ 10، مری 06، گجرات 03، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد، کچہری01)، منڈی بہاؤالدین01، کشمیر:گڑھی دوپٹہ 49، کوٹلی 42، مظفرآباد (ائیرپورٹ30، سٹی07)، راولاکوٹ 03،
خیبرپختونخو: مالم جبہ 20، کاکول 16، بالاکوٹ 13،پشاور(ائیرپورٹ 04، سٹی 02)، دیر (بالائی)، باچاخان (ائیرپورٹ) 03،تخت بائی 02، چراٹ 01، گلگت بلتستان: استور17، بلوچستان: بارکھان میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 49، دالبندین 46 اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں