آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ،

 

 

اسلام آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی /بالائی سندھ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

 

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: پنجاب: ملتان( ایئرپورٹ 12، سٹی 03)، بہاولپور سٹی 02، سندھ: کراچی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46، دالبندین 45 اور چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں