لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے جشن آزادی کے دن سے سہانے موسم کی نوید سنادی ، محکمہ موسمیات نے 14 اگست شام یا رات سے 18 اگست کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اگست سے 16 اگست کے دوران طوفانی بارشوں کی توقع ہے، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائی بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونگی مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی، 14،اگست سے 18 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں جھکڑ چلنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ، پاکپتن، قصور، خوشاب اور سرگودھا میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔خیبر پختونخوا میں 14 سے 18 اگست کے دوران تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی، مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان میں 15 اگست سے 18 اگست کے دوران بارش کا امکانات واضح ہیں جبکہ سندھ میں 15 اگست سے 18 اگست کے دوران مٹھی، میرپور خاص ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، اور دادو میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں