محکمہ موسمیات نے تین روز مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے لاہور میں بارشوں کا سلسلہ مزید 3 روز تک جاری رہنے کی نوید سنا دی۔ لاہور میں اتوار

 

کی صبح ہونے والی بارش کے بعد شہر میں موسم خوشگوارہوگیا ، بادل جم کر برسے تو شہر کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا ۔ گارڈن ٹاؤن، قذافی اسٹیڈیم، لکشمی چوک، حسین چوک اوردیگر شاہراؤں پر جمع پانی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوا تو شہری اسے انجوائے کرنے کیلئے نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close