گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال

 

مشرقی /جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی /بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر

 

علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (بوکرہ 113، سید پور، گولڑہ 65، زیروپوائنٹ 38، ایئر پورٹ 01)، راولپنڈی (کچہری 102، چکلالہ 64، شمس آباد 34)، نارووال 36، لاہور(سٹی27، ائیرپورٹ 23)، سیالکوٹ (سٹی)07، چکوال، مری 04، جہلم، منگلا، جھنگ 01، سندھ: تھرپارکر (ڈپلو 24، اسلام کوٹ 05)، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 10، بلوچستان: بارکھان 05، لسبیلہ 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46، دالبندین 45، چلاس اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close