اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد
میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان،جنوبی/وسطی پنجاب ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمالی بلوچستان، پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اورجنوب مشرقی سندھ
میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: بارکھان 35، خضدار18،قلات11،پنجگور 02، کوئٹہ(شیخ ماندہ) 01، پنجاب: ساہیوال 35،فیصل آباد 21، ٹوبہ ٹیک سنگھ 20، نارووال 19، ملتان(سٹی 09، ایئر پورٹ 08)،بہاولنگر 04، اوکاڑہ 03، شیخوپورہ 02، منگلا01، خیبرپختونخوا: کاکول11،مالم جبہ 08، سندھ: مٹھی میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،چلاس اوردالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں