تازہ ترین

کتنے دن مسلسل بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے سندھ کےعلاقے بدین، چھور، دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، جامشورو، کراچی اور خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی، مٹیاری، میرپور خاص، نوشہروفیروز اور پڈعیدن میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ، سجاول، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، سکھر، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، ٹھٹھہ، عمرکوٹ میں 12 اگست تک چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے ۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے الرٹ جاری کیے جانے پر این ڈی ایم اے نے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ شہریوں کو بھی موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، سر گو دھا اور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی دوران مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم،چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور اور حافظ آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اربن فلڈنگ کے اثرات سے بچنے کے لیے نشیبی علاقوں کے رہائشی چھتوں اور کھڑکیوں کو مناسب طریقے سے واٹر پروف بنائیں،برساتی پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں، گٹر اور نکاسی آب کے نظام کو موثر بنائیں،کسی بھی کمزور انفراسٹرکچر کو محفوظ کر لیں جو تیز ہواؤں اور تیز بارش سے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں