آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہاراوراسلام

 

آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  شام/رات کے دوران شمال مشرقی/ وسطی بلوچستان، وسطی /جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

 

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد ( زیروپوائنٹ 92، گولڑہ 83، بوکرا 73، سید پور 55، ایئر پورٹ 03)، راولپنڈی ( شمس آباد 68، چکلالہ 58، کچہری 36)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 33، بہاولنگر 11، چکوال10، سیالکوٹ ( سٹی09، ایئر پورٹ 08)، اٹک 06، منڈی بہاوالدین 05، ملتان (ائیرپورٹ04، سٹی02)، جوہرآباد، گجرات04، بھکر، مری01، خیبرپختونخوا: پشاور(سٹی 37، ایئر پورٹ 20)، تخت بائی 33، باچا خان (ایئر پورٹ) 22، مالم جبہ 20، کاکول 03، چراٹ 02، دیر(بالائی)01، بلوچستان: بارکھان 16، قلات، خضدار11، کشمیر: راولاکوٹ 04، گڑھی دوپٹہ اورکوٹلی میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 45، چلاس 44 اوردالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close