محکمہ موسمیات نے آج کہاں کہاں بارش کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، اسلام آباداور شمال مشر قی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

اس دوران خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

 

 

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کاکول 74، بالاکوٹ 42، مردان 09، زیریں دیر 06، سیدو شریف 01، کشمیر: کوٹلی 35، مظفر آباد (سٹی 17، ائرپورٹ 11)، گڑھی دوپٹہ 11، راولاکوٹ 06، بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 21)، خضدار 03، لسبیلہ 01، پنجاب: اسلام آباد (سید پور 44، زیروپوائنٹ، گولڑہ 36، بوکرا 18، ائرپورٹ 01)، راولپنڈی (کچہری 29، شمس آباد 17، چکلالہ ائرپورٹ 08)، سیالکوٹ (ائرپورٹ 22، سٹی 10) ،گوجرانوالہ 17، گجرات 16، مری 14، شیخوپورہ، قصور 11، جہلم، منگلا 07، چکوال 05، نارووال، لاہور (سٹی) 02، حافظ آباد 01، گلگت بلتستان: بگروٹ، بونجی 03،ا سکردو اور استور میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 45،چلاس 43 اوردالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں