محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بالائی پنجاب ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی/جنوبی

 

بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جبکہ شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، سندھ، جنوبی /وسطی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں

 

 

اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: چراٹ 46 ، کاکول 15 ،کالام، دیر(لوئر) 01، پنجاب: رحیم یار خان18،چکوال، جوہر آباد 12،خان پور 11، گجرات 08، خانپور 03، جھنگ 01، سندھ:خیرپور 07، کراچی(نارتھ کراچی 04، ایم او ایس02، گلشن معمار 01)،چھور، روہڑی 02 ، ٹنڈو جام ، حیدر آباد(سٹی)، سکھر 01،بلوچستان:جیوانی 05، قلات 04، کشمیر: کوٹلی 05، گڑھی دوپٹہ 04 اور مظفر آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس 44، نوکنڈی اور بونجی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں