کن شہروں میں آج بارش کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ بارش کاسبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ بلوچستان کی جانب بڑھ رہاہے، آج کراچی میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔سردارسرفراز کے مطابق 10 یا 11 اگست سے خلیج بنگال سے ایک اور سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتاہے جبکہ 12 اگست سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات پربارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔دوسری جانب ضلع استور میں سیلاب سے متعدد مکانات، فصلوں اورباغات کو نقصان پہنچا جب کہ دریائے چترال میں گلیشیئرز پگھلنےسے اونچے درجے کا سیلاب ہے جس پر انتظامیہ نے متاثرین کیلئے خیمہ بستی بنادی۔اس کے علاوہ دادو کی تحصیل جوہی میں گاج ندی میں پانی کی سطح 10فٹ تک ہوگئی اور خیرپور میں نصیر فقیر جلالانی کے قریب پانی کے ریلوں کے دباؤ سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close