شہری ہوجائیں تیار۔۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، جنوبی/بالائی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہے۔

 

جبکہ شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ،پنجاب، مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ:کراچی(ناظم آباد 77، سرجانی ٹاؤن 72، قائد آباد 61، ملیر ہالٹ 54، ایم او ایس 49، جناح ٹرمینل، اورنگی ٹاؤن 42، یونیورسٹی روڈ 40، فیصل بیس 37، گلشن حدید 35، نارتھ کراچی 34، ابرہیم حیدری 13، گلشن معمار 12، کیماڑی 07، مسرور بیس 05، کورنگی 04، صدر، ڈی ایچ اے 02)، دادو 26، میر پور خاص 22، تھر پارکر (چھاچرو 11، ڈہلی 07، اسلام کوٹ 05)،حیدر آباد(ایئر پورٹ 09، سٹی 07) ، ٹنڈو جام 09، جیکب آباد 05، موہنجو دہڑو 04، لاڑکانہ03، ٹھٹہ 01، پنجاب: کوٹ ادو 32، بھکر31، مری 22، چکوال 13، خانپور10، بہاولپور(ایئر پورٹ 05، سٹی 01)، ڈیرہ غازی خان، اوکاڑہ 03، ملتان(سٹی 02، ایئر پورٹ 01)، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اسلام آباد(گولڑہ) 02، جھنگ، کروڑ (لیہ)، منگلہ 01، بلوچستان: خضدار 21، لسبیلہ 20، پنجگور 06، بارکھان 05، قلات 01، خیبرپختونخوا: چراٹ 42، کاکول 31،مالم جبہ 05، کاکول، پٹن 02،سیدو شریف 01، گلگت بلتستان: استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس 43، نوکنڈی ، بونجی 42 اور دالبندین میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close