آج رات کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آج رات ملک کے بالائی علاقوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے

۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاروں صوبوں ، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے۔ شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان ، جنوب مشرقی اور بالائی سندھ ، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ دوسری جانب پیر کو سب سے زیادہ گرمی چلاس میں پڑی ۔ اسلام آباد اور لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری رہا ، کراچی میں 33، پشاور 37 اور کوئٹہ میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close