بارشیں ابھی رُکنے والی نہیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران اسلام آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر،

 

دیر، سوات، صوابی، نوشہرہ، مردان،پشاور،باجوڑ، مری اورگلیات سمیت راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ بھکر ،میانوالی ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر،خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شہرخضدار، لسبیلہ،آواران ،

 

بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی ،جعفرآباد،ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ،قلات، پسنی، اورماڑہ ،پنجگور، سندھ کےسکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد ، شکارپور، خیر پور، کشمور، قمبرشہداد کوٹ ، دادو، گھوٹکی ،شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، عمرکوٹ، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، پڈعیدن، سجاول، کراچی اورحیدرآباد میں تیز ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ ، دادو ، جامشورو ، حیدر آباد اور کر اچی میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close