اسلام آباد(پی این آئی)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش کا جاری اسپیل آج رات کو ٹوٹ جائےگا، 13 یا 14 اگست کو دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونےکا امکان ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں سے پیدا صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 13 یا 14 اگست کو دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونےکا امکان ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں 207 نشیبی علاقے ہیں، ضلع جنوبی میں 56، غربی میں17، وسطی میں 22، ملیر میں 32،کورنگی میں 16، کیماڑی میں 26 اور شرقی میں 38 نشیبی علاقے ہیں۔ وزیرآبپاشی سندھ نے بتایا کہ گڈو بیراج کی صورتحال اطمینان بخش ہے، بلوچستان سے بارش کاپانی ابھی سندھ میں داخل نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جن شہروں میں پانی کے نکاس کے لیے مشینری چاہیے وہاں فوری بھیجیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں