محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی،سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

لاہور( پی این آئی )آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے امکانات ہیں،مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 6 اگست تک جاری رہے گا۔

 

 

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔رودکوہیوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے، ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے

 

کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 61 فیصد، تربیلا میں 81 فیصد ہے۔ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 43 فیصد تک ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close