محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق ہلچل مچانے والی پیشنگوئی آگئی

کوئٹہ (پی این آئی) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ کو زیارت، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، سبی، دکی، کوہلو، بارکھان، جھل مگسی، جعفرآباد، نصیر آباد، صحبت پور، خضدار، قلات اور مستونگ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

علاو ہ ازیں کوئٹہ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، شیرانی، موسی خیل، اوستہ محمد اور نوشکی کے اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔خاران، چاغی، واشک، پنجگور، کیچ، اضلاع میں گرم اور مرطوب حالات ہوں گے جبکہ گوادر، پسنی، لسبیلہ اور حب کے اضلاع میں شام کو نمی کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ہفتہ کو زیارت، ہرنائی، سبی، دکی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، لورالائی، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ جھل مگسی، جعفرآباد، نصیر آباد، صحبت پور، اوستہ محمد، خضدار اور قلات میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔جبکہ لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، ڑوب، شیرانی، موسی خیل، اوستہ محمد، لسبیلہ، خاران، چاغی اور نوشکی کے اضلاع میں تیز ہواو ں کے ساتھ ہلکی سی بارش کا امکان ہے۔ باقی علاقوں میں گرم مرطوب صورتحال رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close