اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، سندھ اور شمال مشرقی /جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزیدبارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، مشرقی بلوچستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔02 اور03 اگست کے دوران: شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، بنوں، کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی/ برساتی ندی نالوں اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جبکہ قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ جبکہ سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، کشمیراورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور(ایئرپورٹ 360، سٹی 130)، گوجرانوالہ 129، قصور 97، نارووال 89، مری 85، حافظ آباد 48، اٹک 34، منگلہ 31، اسلام آباد (بوکرا 30، گولڑہ 09، ائیرپورٹ03، سید پور 01)، گجرات 19، راولپنڈی (کچہری، چکلالہ18)، سیالکوٹ(ایئرپورٹ 13، سٹی 08)، منڈی بہاؤالدین 13، جہلم 04، جوہر آباد، شیخوپورہ 01، خیبرپختونخوا: دیر(بالائی 43)، تخت بائی 29، کاکول 23، پاراچنار، بالاکوٹ 20،مالم جبہ 10، چراٹ 01، سندھ: کراچی (ڈی ایچ اے18، فیصل بیس، ایم او ایس17، گلشن معمار 13، کورنگی 12، کیماڑی 11، نارتھ کراچی، جناح ٹرمینل 10، یونیورسٹی روڈ 08، قائد آباد06، گڈاپ 05، سرجانی ٹاؤن، حسن سکوئر، مسرور بیس 03، اورنگی ٹاؤن02، صدر، ناظم آباد 01)، ٹھٹھہ 01، کشمیر: راولاکوٹ 16، گڑھی دوپٹہ 02، مظفرآباد سٹی 01، بلوچستان: دالبندین 04میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46، دالبندین 45 اور دادومیں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں