شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے، کالی گھٹائیں چھانے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، پنجاب ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، سندھ اور بلو چستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کشمیر،شمال مشر قی پنجاب، جنوبی سندھ اورجنوبی بلو چستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جس کے باعث ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال سے متعلق انتباہ بھی جاری کر دیا۔وبہ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کو ہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کرم اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close