کہاں کہاں آج بارش کا امکان مزید بڑھ گیا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی(پی این آئی)کہاں کہاںآج بارش کا امکان مزید بڑھ گیا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔۔۔۔کراچی میں آج بھی بارش کا امکان مزید بڑھ گیا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں موجود ہے، ہوا کا کم دباؤ نزدیک آنے کے باعث کل کے مقابلے میں آج بارش کے امکانات بہتر ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ آج شہر کے بڑے حصے میں ہلکی سے معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے، شہر کے چند مقامات پر مختصر دورانیے کی تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہر میں بدھ تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 5 یا 6 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سسٹم شہر میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close