محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباد ،بالائی/وسطی پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ اور بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی/جنوبی بلو چستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشر قی پنجاب، خطہ پو ٹھو ہار، اسلام آباد،جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: راولپنڈی(چکلالہ 81، شمس آباد 68، کچہری56)،اسلام آباد (سیدپور 57، گولڑہ 54، زیرو پوائنٹ 39،بوکڑہ 38، ایئر پورٹ 10)،سرگودھا 43، منڈی بہاؤالدین 30،جھنگ ،مری24،خانپور 18،نور پور تھل 15، منگلہ 12، اٹک08، فیصل آباد 07،جوہر آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال، نارووال 01، سندھ: چھور58، بدین، مٹھی 01، خیبرپختونخوا: کاکول43،بالاکوٹ05،مالم جبہ 02، کشمیر : مظفر آباد ( سٹی 27،ایئرپورٹ13)، کو ٹلی 17،گڑھی دوپٹہ 03، بلوچستان:لسبیلہ 11 ، قلات 05اور پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، دالبندین،نوکنڈی 46 اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close