کراچی(پی این آئی)آج اور کل کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی۔۔۔طاقتور مون سون ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں آج اور کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ آج بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں مزید تیز بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے بدھ تک بارش کا امکان ہے، شہر میں آج ہلکی اور منگل کو تیز بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے، کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں ک کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں