کراچی (پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر سے بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کہتے ہیں شہر میں پیر کو ہلکی اور منگل کو تیز بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں اس وقت ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شہر کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، پیر کو مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔برسات کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں اگست میں کراچی میں اچھی بارشوں کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں