لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالا ئی خیبرپختونخوا ، کشمیر ، بالائی پنجاب ،اسلام آباد اورشمال مشر قی ، جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے، اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اور 30 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سےکشمیر، شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختو نخوا، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی اور بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس دوران موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی ، جنوبی پنجاب، پشاور اورزیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔
پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں صبح یا رات کے دوران تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی،نوشہرہ، پشاور، مہمند، کو ہاٹ ، خیبر ،کرم، کرک ،بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں