لاہور(پی این آئی)مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا آغاز، پیشنگوئی کر دی گئی۔۔۔ پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کاکل سے آغاز ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر لاہور کے افق پر بادلوں کا راج برقرارہے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے 30 فیصد امکانات ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک جا پہنچا ہے تاہم شہر میں 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل کل سے شروع ہو گا ،
کل سے 31 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ،ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں بھی مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے موسمی صورتحال کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں