لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 27 جولائی کی رات سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی، مون سون ہوائیں 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیلنے کا امکان ہے جس کے زیراثر ملک بھر میں 27 جولائی کی رات سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگراضلاع میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، 29 اور 30 جولائی کو کراچی سمیت دیگر مقامات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی، حیدرآباد، مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھر پارکر، میر پور خاص ، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور دادو میں وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں، متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کر دیا۔موسلا دھار بارش سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جار ہے جبکہ متعلقہ ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کریں، دوسری جانب سیاحوں اور کسانوں کو بھی محتاط کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں